بزنس

مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سرکاری خریداری طریقہ کار میں شفافیت کی اہمیت پر زور دیا

نئی دہلی، 5 فروری ( پی آئی بی)/ خزانہ اور کارپوریٹ  امور کے مرکزی وزیر جناب  ارون جیٹلی نے سرکاری  خریداری اور ٹھیکے دینے میں   طریقہ کار میں شفافیت  کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ شفافیت   اور ایمانداری کے ذریعہ  یقینی بنایا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں  ایک ملک کو قیمت، کوالٹی  اور خدمات کی فراہمی  کے ذریعہ  اپنے شہریوں کے لئے بہترین  مفاد میں کام کرنا پڑتا ہے۔   سرکار  ی خریداری  میں اقربا پروری اور بدعنوانی  سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ وزیر خزانہ نے  مشترکہ  استعمال  کے اشیا  کی آن لائن   خریداری  کے لئے گورنمنٹ ای –مارکیٹ پلس (جی ای ایم)   کو شروع  کرنے سمیت  مختلف  اقدامات  کے ذریعہ  سرکاری  خریداری میں زیادہ  شفافیت   ایمانداری اور صلاحیت لانے کے لئے ہندستان کی حکومت کے ذریعہ  کئے گئے  خصوصی  اقدامات  کو اجاگر کیا۔  وزیر خزانہ نے  بتایا کہ   حکومت  میں سرکاری  خریداری  کے تعلق سے اپنے خود کے ضابطے  اور ریگولیشن  ہونے کے علاوہ  حکومت  میں مختلف   سطحوں پر جوابدہی کی سطحوں کوبھی سخت کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی  آج نئی دہلی میں کانفرنس  جنوب ایشیا  ریجن سرکاری خریداری   سےمتعلق   پانچویں  کانفرنس  کا افتتاح کرنے کے بعد  گزشتہ  صدی میں سرکاری خریداری کے ارتقا کا ذکر کیا اور شہر کے وسیع تر  مفاد میں جمہوری معاشروں میں سرکار ی خدمات  کی فراہمی میں اس کی اہمیت  پرزور دیا۔  جناب جیٹلی نے بتایا کہ   جنوب ایشیا  تیزی سے ابھرتا ہوا  خطہ ہے اور سرکاری خریداری  کی اہمیت  سب کے لئے  نہایت اہم ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button