تلنگانہ

تلنگانہ۔ ضلع کریمنگر میں ریچھ کی موجودگی سے دہشت

کریمنگر:ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ریچھ کی موجودگی سے عوام میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ ضلع کے گنیرو ورم منڈل میں اتوار کی رات ریچھ کو گشت کرتے ہوئے بعض افراد نے دیکھا۔

 

 

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے رات 11 بجے کے بعد مقامی تحصیلدار دفتر کے قریب تروپتی نامی شخص کے گھر کے پاس ریچھ نظر آرہا ہے۔مقامی افراد نے ریچھ کو دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔

 

 

مسلسل ریچھ کی گاؤں میں آمد کی وجہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہیں۔ اتوار کی رات مقامی افراد نے کیمرے میں ریچھ کی تصاویر قید کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ متعلقہ پولیس نے گاؤں والوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

 

مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے ریچھ کو پکڑنے کی گزارش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button