تلنگانہ

تلنگانہ میں آج اتوار کو گروپ 1 امتحان _ امتحان سے 15 منٹ قبل آنے والوں کو داخلہ کی اجازت نہیں

حیدرآباد _ 16 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں گروپ 1 کے پریلمس امتحان 16 اکتوبر اتوار کو ہوں گے اتوار کو صبح 10:30 بجے سے دوپہر ایک بجے تک امتحان ہوگا ۔ 10:15 بجے امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 8:30 ،بجے سے ہی امیدواروں کو امتحانی مرکز پر داخلہ کی اجازت رہے گی ۔ 503 جائیدادوں کے لیے کل 3 لاکھ 80 ہزار 202 امیدواروں نے درخواست داخل کی ہے ۔ چونکہ ڈپٹی کلکٹر اور ڈی ایس پی کی سطح کی پوسٹیں ہیں، گروپ 1 کے لیے درخواستوں کا سیلاب جاری ہے۔ ہر پوسٹ کے لیے اوسطاً 756 لوگ مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

فروری میں گروپ 1 مین امتحان منعقد کرنے کا امکان ہے۔ گروپ 1 میں 503 پوسٹوں میں سے 225 خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ جب کہ 1,51,192 امیدواروں نے اس کے لیے درخواست دی، ہر ایک پوسٹ کے لیے اوسطاً 672 لوگ مقابلہ کر رہے ہیں۔ معذوروں کے زمرے میں 24 جائیدادوں کے لیے 6105 افراد نے درخواستیں دی ہیں، ہر ایک پوسٹ کے لیے 254 افراد مقابلہ کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلا گروپ-1 بھرتی نوٹیفکیشن ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button