گنیش وسرجن کے کیس کی حیدراباد ہائی کورٹ میں سماعت

حیدرآباد ہائی کورٹ میں حسین ساگر میں گنیش مورتیوں کے وسرجن کو روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.عدالت نے گریٹر حیدراباد میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی کہ وہ بنگلور کی طرز پر حیدراباد میں وسرجن کے انتظامات کرے.عدالت نے گنیش مورتیوں کی ہائٹ میں کمی لانے کی عوام کو ترغیب دینے کا مشورہ دیا.کیس کی آیندہ سماعت 4 جولائی کو مقرر ہے