بزنس

ٹیلی نار کمپنی کو سم کارڈ بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حیدرآباد کنزیومر فورم نے لگایا جرمانہ

حیدرآباد ۔7 فروری ( اردو لیکس)  حیدرآباد کی ضلع کنزیومر فورم نے ٹیلی نار کمپنی کو بغیر اطلاع سم کارڈ بلاک کردینے کے اقدام پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کسٹمر کے پرانے سم کارڈ کے نمبر کو بحال کرنے کی ہدایت دی ہے شہر کے ایس آر نگر سے تعلق رکھنے والے بی نریندرا نامی شخص کئی سال سے ٹیلی نار کا سم استعمال کرتا تھا نومبر 2015 میں کمپنی نے کوئی اطلاع دئے بغیر سم بلاک کردیا ۔جس پر نریندرا نے کئی مرتبہ کمپنی سے سم کارڈ بحال کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کمپنی نے انکار کردیا ۔جس پر نریندرا نے کمپنی کے خلاف ڈسٹرکٹ کنزیومر فورم سے رجوع ہوا ۔فورم نے ٹیلی نار کمپنی کو 10 ہزار روپے جرمانہ، 2500 روپے فیس کسٹمر کو ادا کرنے اور سم کارڈ بحال کرنے کی ہدایت دی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button