جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ میں دو ہجڑوں کا بے ہیمانہ قتل

حیدرآباد _ منگل، 20 جون ( اردولیکس حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ڈائی باغ میں دو ہجڑوں کو قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے دونوں خواجہ سراؤں کو پتھروں اور چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا۔ سراغ رساں ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی۔

 

ڈی سی پی کرن کھرے نے بتایا کہ یوسف عرف ڈالی (25) اور ریاض عرف صوفیہ (30) کو منگل 20 جون کی آدھی رات کو نامعلوم افراد نے چاقو کے وار اور پتھر ڈال کر کے ہلاک کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں رہتے تھے ۔ جائے وقوعہ سے ایک چاقو قبضے میں لے لیا گیا۔

 

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ وہ  اس  قتل کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button