تلنگانہ میں ایمسٹ اور ٹیٹ امتحان ملتوی 20 مئی تک امتحانات منعقد کرنے کا اعلان

تلنگانہ میں ایمسٹ اور ٹیٹ امتحان ملتوی ہوگیا.20 مئی تک دونوں امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یکم مئی کو ٹیٹ اور 2 مئی کو ایمسٹ امتحان منعقد ہونے والا تھا اس سلسلہ میں تمام تیاریاں بھی مکمل ہوگئی تھی لیکن خانگی کالجس کے انتظامیہ نے کالجس کے انسپکشن کو پولیس کے ذریعہ کروانے کی مخالفت کرتے ہوے ایمسٹ اور ٹیٹ امتحان کے لئے تعاون نہ کرنے کی دھمکی دی تھی 

جس کے پیش نظر جمعرات کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری سے مشاورت کے بعد دونوں امتحانات کو ملتوی کردینے کا مشورہ دیا.

چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت خانگی کالجس کے دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے پولیس کے ذریعہ کالجس کے معیار کی جانچ کی جاے گی.

انھوں نے کہا کہ اگر خانگی کالجس امتحانات کے انعقاد کے لئے تعاون نہیں کرتے ہیں تو ایسی صورت میں سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کرتے ہوے 20 مئی کے اندر ایمسٹ اور ٹیٹ منعقد کیا جاے گا.