ایجوکیشن

7 مئی سے ایمسیٹ ۔ ای سیٹ، لا‌سیٹ اور ایڈ‌سیٹ کی تواریخ کا بھی اعلان

حیدرآباد: ریاست میں پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلوں کے سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی ہدایات کے مطابق EAMCET، ECET، LAWSET، PGECET، ICET، EDCET اور PGE سیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے گہ ایمسیٹ انجینئرنگ کے امتحانات 7 سے 11 مئی اور ایگریکلچر- فارمیسی کے امتحانات 12 سے 14 مئی تک منعقد ہوں گے۔ ایڈ سیٹ 18 مئی، ای سیٹ 20 مئی،‌لا‌سیٹ  اور  پی جی ایل سیٹ 25 مئی کو ہوگا۔ 26 تا 27 مئی آئی سیٹ ہوگا،29مئی سے یکم جون تک پی جی ای سیٹ ہوگا۔

 سبیتا ریڈی نے بتایا کہ متعلقہ سیٹ کنوینر درخواست دینے کے  لیے رجسٹریشن فیس اور دیگر تفصیلات کے ساتھ تفصیلی نوٹیفکیشن کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button