نیشنل

آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں نے ہندوستان کی ان 6 ریاستوں کے طلبہ کو ویزے جاری کرنے پر لگا دی پابندی

نئی دہلی _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں نے ہندوستان کی 6 ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، گجرات، ہریانہ، پنجاب اور جموں کشمیر کے  طلباء کو ویزے جاری کرنے پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں ، فیڈریشن یونیورسٹی اور   ویسٹرن سڈنی یونیورسٹیوں نے ایجوکیشن ایجنٹس کو تازہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مذکورہ پانچ ریاستوں کے طلباء کی ویزا درخواستیں قبول نہ کریں۔ فیڈریشن یونیورسٹی نے انکشاف کیا کہ وہ اس معاملے پر شخصی طور پر پہلے ہی میل بھیج چکے ہیں۔

 

آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں نے بتایا  ہے کہ وہ ویزوں کی فراہمی کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں کیونکہ آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان ریاستوں کے طلباء کی طرف سے دی گئی زیادہ تر درخواستیں حقائق سے بعید اور جعلی  ہیں۔ وہاں کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان سے ویزا درخواستیں مسترد ہونے کا معاملہ گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ ہے اور کل درخواستوں میں سے تقریباً 25 فیصد جعلی ہیں۔ جس کے پیش نظر یونیورسٹیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی کم از کم دو ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

دوسری جانب ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کے حوالے سے ‘دی سڈنی ہیرالڈ’ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیاں ویزے کی اجرائی کے عمل کو مزید سخت بنانا چاہتی ہیں۔ مشہور یونیورسٹیاں جیسے وکٹوریہ یونیورسٹی، ایڈتھ کوون یونیورسٹی، وولونگونگ یونیورسٹی، ٹورینس سبھی درخواستوں کی جانچ کے لیے اپنے ساتھ منسلک کچھ ایجنٹوں کو ملازمت دیتی ہیں۔ طلباء کو ویزے ان سے موصول ہونے والی میل کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ ‘دی سڈنی ہیرالڈ’ نے کہا کہ یونیورسٹیوں نے ایجنٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں اس عمل کو مزید سختی سے کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button