تلنگانہ کے ہر ضلع میں ڈرائیوینگ ٹرینگ سنٹر

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مہیندرریڈی کی جمعہ کی صبح محبوب نگر ٹاون میں 1.16 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کا افتتاح کیا.بعد ازاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ 32 کروڑ کی لاگت سے تلنگانہ کے تمام بس اسٹیشنوں میں عوامی سہولتیں فراہم کی جائیں گی.18 کروڑ سے 95 بس ڈپوز کو عصری بنایا جاے گا.

ریاست کے ہر ضلع میں ڈرائیوینگ ٹرینگ سنٹرس قایم کئے جائیں گے.اضلاع کریم نگر, کھمم,محبوب نگر میں نئے بسوں کو خریدا جاے گا.