بزنس

موبائل نمبر تبدیل نہیں ہونگے : بی ایس این ایل کی وضاحت

حیدرآباد ۔22 فروری ( اردو لیکس)  موبائل فون نمبر تبدیل ہونے سے متعلق گزشتہ چند دنوں سے  سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی بی ایس این ایل نے تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات گشت کر رہی تھی کہ 10 نمبر والا موبائل فون یکم جولائی سے 13 نمبر میں تبدیل ہونے والا ہے لیکن تین اضافی نمبر کی تبدیلی کمرشیل مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے ایم 2 ایم  سم کارڈس میں کی جانے والی ہے جبکہ دیگر سم کارڈ کے نمبر 10 ہی رہیں گے ۔اس سلسلے میں بی ایس این ایل نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ سم کارڈ کے نمبر 13 نہیں ہونگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button