جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سرعام ایک نوجوان کا‌ قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج‌ رات ایک قتل کی واردات پیش آئی۔ رات 11 بجے کے قریب لنگر حوض مین روڈ پر ایک نوجوان کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے سر عام قتل کردیا گیا ۔ مقتول کی شناخت کلیم کے طور پر کی گئی ہے، وہ اوپل کا رہنے والا بتایا گیا ہے، وہ کسی کام‌ سے‌موتی دروازہ گولکنڈہ آیا ہوا تھا کہ اس‌کا قتل کردیا گیا ۔ قتل کی وجہہ شخصی مخاصمت سمجھی جارہی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔ پولیس اس پور معاملے کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button