سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ

ہندوستان میں شادیوں کے سیزن کے چلتے سونے اور چاندی کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ حال ہی میں ان دھاتوں کی قیمت میں کمی ہوئی تھی لیکن پچھلے تین دنوں میں اچانک پھر قیمت بڑھ گئی۔

جمعہ کے دن سونے کی قیمت میں فی دس گرام پر 350 روپئے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی سونے کی قیمت فی گرام 30 ہزار 250 روپئے ہوگئی۔ شایوں کے سیزن کی وجہ سے سمجھا جاتا ہے کہ اس کی قیمت میں اس قدر اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھِی اضافہ ہوگیا۔

چاندی کی قیمت میں فی کیلو 600 روپئے کا اضافہ ہوا مارکٹ میں چاندی کی قیمت فی کیلو 41 ہزار 600 روپئے تک پہنچ گئی۔