چینف منسٹر تلنگانہ کی زندگی پر بنی فلم کی 2جون کونمائش

تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی زندگی پربنائی گئی فلم کی تلنگانہ کے قیام کے دن یعنی 2 جون کو یوم تاسیس کے موقع پر سرکاری طور پرنمائش کی جائے گی ۔ یہ فلم جگدامبا پروڈکشنس کی جانبس ے بنائی جائے گی۔ چندرشیکھرراو کی زندگی اور تلنگانہ ریاست کے حصول میں ان کے رول پر دو سال قبل ہی ریسرچ کی گئی تھی۔یہ بڑی بجٹ کی فلم ہوگی ۔ اس فلم میں ملین مارچ ‘ کے سی آر کے مرن برت اور دیگر اہم پہلووں کا احاطہ کیا جائے گا۔ لیکن اب تک یہ نہیں پتہ چلا کہ چندرشیکھرراو کا رول کس اداکار کو دیا گیا ہے۔