مبارکباد

عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے نوجوان عبدالکلیم کی گلپوشی کی

عادل آباد۔31/اگست(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالکلیم کی ادائیگی عمرہ کے لئے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔اس سلسلہ میں عادل آباد میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے بی آر ایس پارٹی ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف اور وارڈ نمبر 29 کے نوجوانوں اور دیگر احباب کے ہمراہ عبدالکلیم کو کثرت سے شال اور گلپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عبدالکلیم نے تہنیت پیش کرنے پر تمام سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر بی آر ایس پارٹی ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف کے علاوہ صلاح الدین،عطاء اللہ خان،محسن خان،ابرار خان،ایم اے جاوید،ارباز،شہباز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button