تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کے دوران 400 سالہ تاریخی مسجد کی مینار پر بجلی گرنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 24 جولائی ( اردولیکس) شہر حیدرآباد میں آج شام گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ۔اس دوران شہر

400 سالہ تاریخی قطب شاہی مسجد، لنگرہاوز میں بجلی گر پڑی جس کے نتیجہ میں مسجد کے مینار کو نقصان پہنچا اور مسجد کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئے ۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مجلس کے رکن اسمبلی کاروان  کوثر محی الدین  نے پارٹی کارپوریٹر کے ساتھ مسجد کا معائنہ کیا اور مسجد میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔

 

مسجد کے مصلیوں نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ بجلی گرنے سے  مسجد کے مینار پر مینار کو نقصان پہنچا اور مسجد کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

 

رکن اسمبلی نے مصلیوں کو بتایا کہ صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی  کی نمائندگی پر حکومت تلنگانہ نے حال ہی میں اس قطب شاہی مسجد کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لیے 25 لاکھ کی منظوری دی ہے۔ بہت کاموں کا آغاز کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button