جنرل نیوز

رکن اسمبلی خانہ پور کے ہاتھوں ڈبل بیڈ روم مکانات کا سنگ بنیاد

خانہ پور7 مارچ (اردولیکس) رکن اسمبلی خانہ پور اجمیرہ ریکھا شیام نائک نے خانہ پور کے کمرم بھیم چوراہے کے پاس ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو ریاست کے تمام مستحق افراد کیلئے مکانات کی تعمیر کے وعدہ پرقائم ہے اسی کے تحت ریاست کے کئی مقامات پرڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیرات کروائی جارہی ہے۔ اس موقع پرٹی سنیتا زیڈ پی ٹی سی خانہ پور،آکولہ شوبھارانی، سرینواس صدرنشین منڈل پریشد خانہ پور، این سکارام سرینواس صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی خانہ پور، بی کشور صدرٹی آرایس منڈل خانہ پور، پی شنکر، نصیراحمد ٹی آرایس ٹاون جنرل سکریٹری خانہ پور، عرفان دانش، اشوک، کے سنتو، گنگا نرسیا، محمد معراج الدین، راج گنگا ایڈوکیٹ کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button