نیشنل

بریکنگ نیوز۔گجرات میں کیبل بریج ٹوٹ گیا۔400 تا 500 افراد دریا میں گرپڑے۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست گجرات کے موربی میں اتوار کی شام ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماچھو ندی پرواقع کیبل پل ٹوٹ گیا۔ اس حادثہ میں بریج کے اوپر کھڑے کئی لوگ دریا میں گر گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر شروع کر دیں۔ریسکیو ٹیموں نے کئی لوگوں کو دریا سے بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دیگر افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔ تمام لوگوں کو جلد از جلد دریا سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ آج چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے یہاں بہت رش تھا۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت پل پر تقریباً 400 سے 500 لوگ موجود تھے۔ یہ پل بہت پرانا تھا اور چند روز قبل ہی اس کی مرمت کی گئی تھی اور اسے 5 دن پہلے عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button