تلنگانہ آر ٹی سی چیرمین کو شیام سندر کی مبارکباد

تلنگانہ آر ٹی سی کے چیرمین کی حیثیت سے ایس ستیہ ناراینا نے بس بھون حیدراباد میں اپنے عہدہ کا جایزہ حاصل کرلیا. اس موقع پر گریٹر حیدراباد ٹی آر ایس کے نایب صدر جے شیام سندر نے پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد کے ساتھ بس بھون پہنچ کر آر ٹی سی کے نئے چیرمین کو مبارکباد دی.اور گلدستہ پیش کیا.جس پر چیرمین آر ٹی سی نے شیام سندر کا شکریہ ادا کیا.