ٹیپوسلطان کے وارث کا تامل ناڈو انتخابات میں مقابلہ

تامل ناڈو کے اسمبلی انتخابات میں ہندوستان کے سابق حکمران ٹیپو سلطان کے وارث نذیر احمد خان بھی مقابلہ کررہے ہیں نذیر احمد چنائی کے ویروبگم بکم اسمبلی حلقہ سے جمعہ کے روز اپنا نامزدگی داخل کئے.

ان کا دعوی ہے کہ وہ ٹیپوسلطان کی 18 ویں نسل سے تعلق رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ان کے حلقہ میں 60 ہزار مسلم راے دہندے ہیں لیکن کسی بھی پارٹی نے یہاں سے مسلمان کو امیدوار نہیں بنایا.جس پر وہ خود آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے 

پرچہ نامزدگی کے وقت وہ شاہی لباس پہنے ہوے تھے گھوڑے کی سواری کے ذریعہ ریٹرینگ آفیسر کے پاس پہنچ کر نذیر احمد نے اپنا پرچہ داخل کیا.

ان کے والد جمال الدین سلطان پیشہ سے ٹیلر ہیں