تلنگانہ

جگتیال کے ہاسٹل میں 40 طالبات کی طبعیت بگڑ گئی

جگتیال: ریاست تلنگانہ ضع جگتیال کے بی سی سوشیل ویلفیرہاسٹل میں قریب 40 لڑکیاں بیمارہوگئیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ سمیت غذا کے استعمال سے ان کی طبعیت بگڑ گئی۔ ان لڑکیوں کو فوری طورپرعلاج کیلئے جگتیال کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اس ہاسٹل میں قریب 400 طالبات نے رات کا کھانا کھایا جس کے بعد 40 طالبات کی صحت خراب ہوئی۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ضلع کلکٹر جی روی نے ہاسپٹل پہنچ‌کر متاثر بچوں کی عیادت ‌‌‌‌‌‌‌کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button