جنرل نیوز

کانگریس نےتعلیم یافتہ اور سینئر لیڈروں کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔معروف ملی رہنمامحمدرسول کاخطاب

رائچور:کرناٹک کےرائچورشہرکےمعروف سیاسی رہنمااورسینئرصحافی محمدرسول نےکہاکہ یہ پوراملک جانتاہےکہ آزادی سےلیکراب تک حیدرآبادکرناٹک علاقےکےگلبرگہ بیدراوررائچورشہروں سےروایتی طورمسلمانوں کوہی کانگریس کی ٹکٹ دی جارہی ہے۔لیکن یہ عجیب وغریب بات یہ ہےکہ اپنے آپکوسیکولرکہنےوالے اےآئی سی سی کےسکریٹری این ایس بوس راجواور انکےفرزندروی بوس راجو رائچورحلقہ سے ٹکٹ حاصل کرنےکےلئےایڑی چوٹی کازورلگایا۔انہوں نےالزام لگایاکانگریس نے اس بارتعلیم یافتہ اورپارٹی کےسینئرلیڈروں کویکسرنظراندازکردیاہے۔ملی رہنما محمدرسول آزادامیدوارمجیب الدین کی حمایت میں انتخابی تشہیری مہم چلارہےہیں۔انہوں نےرائچورشہر کی درگاہ حضرت علاء الدین شاہ بابارحمتہ اللہ علیہ کے قریب منعقدہ انتخابی جلسےخطاب کیا۔اس موقع پرانہوں نےآزادامیدوارمجیب الدین پرلگائےگئےبی ٹیم کےالزامات کومستردکردیا۔انہوں نےکہاکہ مجیب الدین ایک تعلیم یافتہ،ہمدرد سیکولرلیڈر ہیں انہیں سبھی مذاہب اورطبقات سےتعلق رکھنےوالے لوگوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔جس سے بعض لوگ خوفزدہ ہوکربےبنیادالزامات عائدکررہےہیں۔محمدرسول نےسماجی وملی خدمات کی بنیادپرآزادامیدوارمحمدمجیب الدین کواکثریت کےساتھ کامیابی سےہمکنارکرنےکی قوم وملت سےاپیل کی۔انتخابی جلسہ میں عبدالحی فیروز،اسحاق خان،راجیش،محمدخلیل کےعلاوہ دیگرلیڈرموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button