تلنگانہ

مسلم خاندان کے 5 افراد غرقاب، میدک میں دلدہلانے والا واقعہ

میدک 18مارچ (ریاض احمد کی رپورٹ) ریاست ضلع میدک میں آج دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔مسلم خاندان کے پانچ افراد کی موت واقع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع میدک کے کوڈی پلـی منڈل کے کنـارم دیہات میں واقع تالاب میں ایک ہی مسلم خاندان کے پانچ افراد آج پانی نہانے کےلئے گئے ہوئے تھے کہ پانی میں ڈوب جانے سے ان کی موت ہوگئی۔ موت کس طرح ہوئی اس سلسلہ میں ابھی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ مرحومین کی شناخت امتیاز عمر 40 سال ،اسحاق علی عمر11 سال۔احمد علی 8 سال،آصف 28 سال،حوریا عمر16 سال کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ نعشوں کو غوطہ خوروں کی مدد سے باہرنکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button