نیشنل

چیف منسٹرتلنگانہ بہت جلد کریں گے قومی سیاسی پارٹی کا آغاز

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے جلد ہی ایک نئی قومی سیاسی پارٹی کا آغاز کرنے کا امکان ہے۔ قومی سیاست میں ان کے شاندارداخلہ کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا اور اس تاریخی تقریب کا مقام تلنگانہ کا دارالحکومت ہوگا،

پارٹی ذرائع نے اشارہ کیا کہ چندر شیکھر راؤ پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ چیف منسٹر کی حیثیت سے تلنگانہ حکومت کی سربراہی جاری رکھتے ہوئے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کی تاریخی ضرورت کو پورا کریں۔ اطلاعات ہیں کہ اس مہینہ کی 11تاریخ کو سابق چیف منسٹر کرناٹک کمارا سوامی حیدرآباد آنے والے ہیں۔ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بالکا سمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام متبادل طاقت کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button