ہمیا مالینی سڑک حادثہ میں محفوظ

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ وبالی ووڈ اداکارہ ہیما مالینی ایک حادثہ میں محفوظ رہ گئیں۔ وہ ایک پروگرام مِیں شریک ہونے کے لئےجارہی تھیں کہ آگرہ کے قریب ایک اسپیڈ بریکر کے پاس ان کے قافلہ کی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکر ا گئیں اس حادثہ میں ڈریم گرل کو کچھ نہیں ہوا اوروہ محفوظ رہ گئیں۔ بعد ازاں شیڈول کے مطابق انھوں نے پروگرام میں شرکت کی۔