این آر آئی

سعودی عرب۔آئندہ 45 دن تک دوپہر کے وقت بذریعہ سڑک سفر سے گریز کیا جائے: ماہر موسمیات

ریاض ۔ کے این واصف

گلف کے تمام ممالک میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر ہے۔ سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نےکہا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر بہتر ہوگا کہ آئندہ 45 دن تک بذریعہ سڑک طویل سفر سے پرہیز کیا جائے۔العربیہ نیٹ کے مطابق ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ان دنوں ایک طرف تو درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے دوسری جانب گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

 

 

لزعاق کا کہنا ہے کہ ’صرف مجبوری کی صورت میں صبح سویرے یا شام کے وقت سفر کیا جاسکتا ہے‘۔ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ’ان دنوں شدید لو ہے۔ غبار آلود ہواؤں کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے‘۔ماہر موسمیات نے کہا کہ ’گرد آلود گرم ہواؤں کا سلسلہ پورے موسم میں جاری رہے گا۔ عام طور پر اس قسم کی ہوائیں 52 دن تک چلتی ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button