نیشنل

وجے واڑہ میں بی جے پی دفتر کا محاصرہ

وجے واڑہ ۔2 اپریل( اردو لیکس)  منقسم اے پی ریاست کو خصوصی درجہ کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں سی پی آئی کے لیڈروں نے بی جے پی کے دفتر کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔پارٹی کے دفتر کے سامنے بیٹھ کر سی پی آئی کے لیڈروں اورکارکنوں نے خصوصی درجہ کے وعدہ کو پوراکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے۔سی پی آئی سٹی سکریٹری ڈی شنکر نے مطالبہ کیا کہ لوک سبھا میں تحریک عدم اعتمادم پر مباحث کروائے جائیں ۔اس موقع پر سی پی آئی اور بی جے پی کے کارکنوں میں بحث وتکرار ہوئی اور دھکم پیل بھی دیکھی گئی جس کے سبب صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے سی پی آئی کے لیڈروں اورکارکنوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button