ملک میں نیو کلیائی توانائی کا استعمال

نئی دلّی ، 04 اپریل ؍ نیو کلیائی توانائی اور تابکاری کے استعمال نے بجلی کی پیداوار ، زراعت ، ادویات اور صحت کے میدانوں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ محکمۂ ایٹمی توانائی ( ڈی اے ای ) نے ملک کے شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور مختلف بیماریوں کے علاج میں بہتری لانے میں مثبت اثرات مرتب کئے ہیں ۔
بجلی کی پیداوار :
گذشتہ تین برسوں کے دوران ، نیو کلیائی پاور پلانٹ سے کل 115292 ملین یونٹ بجلی کی پیداوار ہوئی تھی ۔
زراعت :
ڈی اے ای نے ریڈی ایشن انڈیوسڈ میوٹا جینیسس ٹیکنا لوجی کا استعمال کرکے تلہن ( مونگ پھلی ) ، سرسوں ، سویابین اور سورج مکھی) ، دالوں ( ثابت اڑد ، ثابت مونگ ، دال موٹھ ، لوبھیا ) ، چاول اور جوٹ کی 42 اقسام تیار کی ہیں ۔ ان خوردنی اشیاء کی شناخت ملک میں کاروباری فصلوں کے طور پر کی گئی ہے ۔
حکومت ہند ( محکمۂ ایٹمی توانائی ) نے ملک میں دو تابکاری ٹیکنا لوجی یونٹوں کا قیام کیا ہے ، جن سے ایک کا آغاز سال 2000 ء میں نوی ممبئی کے واشی میں ہائی ڈوزار ریڈی ایشن کے مقصد سے کیا گیا ، جب کہ دوسرے کا قیام لوڈوز ار ریڈی ایشن کے لئے ناسک کے نزدیک لسال گاؤں میں کرشی ادیارن سنرکشن کیندر ( کرشک : کے آر یو ایس ایچ اے کے ) سہولت کے نام سے کیا گیا ہے اور اس کا آغاز سال 2002 ء میں کیا گیا تھا ۔ ان سہولیات کو بورڈ آف ریڈی ایشن اینڈ آئسو ٹاپ ٹیکنا لوجی ( برٹ : بی آر آئی ٹی ) کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ایسے ہی دو پلانٹس مہاراشٹر حکومت اور گجرات حکومت کی جانب سے لگائے گئے ہیں ۔ فی الحال ، پرائیویٹ شعبے سمیت 15 ارریڈی ایشن پلانٹس ملک میں کام کر رہے ہیں ، جو زراعت / خوراک کی پیداوار کی ریڈی ایشن پروسیسنگ کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ اس وقت آم اور انار جیسے پھلوں اور پیاز اور لہسن جیسی سبزیوں ارریڈی ایشن تکنیک کا استعمال کرکے ان کی شیلف لائف بڑھائی جا رہی ہے ۔
ادویات اور صحت کےشعبے میں نیو کلیائی توانائی
ڈی اے ای کے تحت بی آر آئی ٹی ( برٹ ) ، انسانی صحت سے وابستہ میڈیکل مصنوعات کی پیداوار کے لئے ذمہ دار ہے ۔ نیو کلیائی ری ایکٹروں / سائکلو ٹرون میں ریڈیو آئسو ٹاپس پیداوار کو طبی استعمال کے لئے کیا جا رہا ہے ۔ ریڈیو آئسو ٹاپس سے نکلنے والی تابکاری کی قسم / فطرت سے علاج اور تشخیص کے طریقے کو منتخب کیا جاتا ہے ۔ اس زمرے کے تحت تشخیص اور تھیراپیٹک ریڈیو فارما سیوٹیکلز بنائے جاتے ہیں ۔
کچھ ریڈیو فارماسیو ٹیکلز ( بنائے اور سپلائی کے لئے ) کیا جاتا ہے اور سپلائی کے لئے کیا جاتا ہے ، کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
- 99 ایم ٹی سی – ٹیکنٹیم پر مبنی ریڈیو فارما سیو ٹیکلز ۔
- 18 ایف – فلورین پر مبنی ڈائیگو نسٹک فارما سیوٹیکلز ۔
- 131 آئی – آیوڈین پر مبنی ٹیکنا لوجی ۔
- 32 پی – فاسفورس ، 153 ایس ایم – سماریم اور 177 ایل یو – لوٹینیم پر مبنی تھیرا پیٹک ریڈیو فارما سیو ٹیکلز وغیرہ ۔