تلنگانہ

اور جب بنڈی سنجے نے امیت شاہ کے چپل اٹھائے _ اس حرکت پر ٹی آر ایس اور کانگریس کی شدید تنقید _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 22 اگست ( اردولیکس) مرکزی وزیر داخلہ امیت  شاہ اپنے  دورہ حیدرآباد کے موقع پر سکندرآباد کے مہانکالی مندر کے درشن کئے تھے اس موقع پر تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے بھی ان کے ساتھ تھے مندر میں درشن کے بعد جب امیت شاہ اور بنڈی سنجے باہر آئے ۔اس وقت بنڈی سنجے نے تیز رفتار سے قدیم آگے بڑھاتے ہوئے امیت شاہ کے چپل لے کر انھیں پیش کیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے

 

جس پر وزیر تارک راما راو اور کانگریس کے ترجمان دیاکر نے بنڈی سنجے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گجرات والوں کی غلامی کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے تلنگانہ عوام کی توہین کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button