انٹر نیشنل

سابق صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ گرفتار

نئی دہلی _ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹرمپ کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کرنے ، نتائج میں مداخلت اور سازش کے الزامات کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر  انھوں نے اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں پولیس کے سامنے خودسپرد ہوگئے ۔

 

جس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ 20 منٹ جیل میں گزارے۔ بعد ازاں انہیں 2 لاکھ ڈالر کے مچلکے پر رہا کر دیا گیا۔ یہ ٹرمپ کے خلاف درج چار مجرمانہ مقدمات میں سے ایک ہے۔

 

ٹرمپ جمعرات کو شام 7 بجے (مقامی وقت) اٹلانٹا کے لیے روانہ ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کی گرفتاری اور رہائی کا عمل صرف 20 منٹ میں مکمل کر لیا گیا۔ تاہم جیل حکام نے ٹرمپ  سے بہت سی تفصیلات لیں۔ 77 سالہ ٹرمپ کا قد 6 فٹ 3 انچ ہے اور ان کے ریکارڈ کے مطابق ان کا وزن 215 پاؤنڈ ہے۔ ان  کا رنگ سٹرابیری اور انھیں سنہرے بال ہیں ۔

 

اس موقع پر جیل حکام نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ٹرمپ گزشتہ مارچ سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ ان کے خلاف چار شہروں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے کچھ میں وہ مجرم بھی پائے گئے

متعلقہ خبریں

Back to top button