ٹیکساس میں سیلاب سے تباہی ، 5 افراد ہلاک

ٹیکساس میں سیلاب نے تباہی مچادی جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ہورہی بارش سے سیلاب کی صوتحال ہے۔ صرف آدھے گھنٹہ میں 19 سنٹی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہہ سے مقامی افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹیکساس اور مسی سیپی میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور مقامی افراد کو چوکس رہنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔