این آر آئی

دبئی میں ہندوستانی ڈرائیور کو 21 کروڑ روپے کی لاٹری

 ابوظہبی ۔8 جنوری ( اردو لیکس)  دبئی میں مقیم ایک ہندوستانی ڈرائیور کو 21.21 کروڑ کی لاٹری لگ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والا جاہن ورگس سال 2006سے دبئی میں مقیم ہے انھیں بیوی کے علاہ دو لڑکے بھی ہے منگل کے روز جاہن نے دبئی ایرپورٹ پر  لاٹری خریدی تھی جس کے ڈرا میں اسے 21.21 کروڑ کی رقم لگ گئی ۔جاہن نے بتایا کہ اس سے پہلے وہ دو مرتبہ بگ ٹکٹ لاٹری خریدا تھا لیکن اس مرتبہ انھیں لاٹری لگ گئی ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے اپنی بیوی اور بچےبچوں کو اچھی زندگی دے گا۔لڑکوں کی تعلیم پر بھی رقم خرچ کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button