جنرل نیوز

شرعی پنچایت نظام آباد کا اجلاس ایک مقدمہ کی یکسوئی اور ایک آئندہ کے لئے زیر التواء 

 

نظام آباد:29/ اگست (اُردو لیکس) حافظ مجیب الرحمن منتظم شرعی پنچایت کی اطلاع کی اطلاع کہ بموجب 28/ اگست بروز اتوار کو شرعی پنچایت نظام آباد کا مصالحتی اجلاس منعقد ہوا۔ مفتی رفیق ذاکر قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ بعدازاں دو مقدمات پیش ہوئے۔ ایک مقدم تقسیم جائیداد سے متعلق تھا جس کی کچھ کارروائی گذشتہ اجلاسوں میں ہوچکی تھی۔ اس اجلاس میں مزید کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو مصالحت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ایک فریق نے ایک مختص رقم کی پیش کش کی۔ دوسرے فریق اس رقم پر مطمئن نہیں ہوئے اور اگلے اجلاس میں اپنے مدعا پر ثبوت پیش کرنے کی بات کہی جس پر اگلے اجلاس تک کیلئے مقدمے کو ملتوی کردیا گیا۔ دوسرا مقدم میاں بیوی کے درمیان تنازعہ کا تھا۔ ایک نوجوان نے درخواست داخل کرکے بتایا کہ میری اہلیہ رمضان کی عید پر عید ملنے کیلئے ایک دن کیلئے اپنے میکہ گئی تھیں اور اس کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئی۔ ان کے گھرالوں سے رابطہ کرنے پر بھی وہ اپنی لڑکی کو بھیجنے کیلئے آمادہ نہیں ہیں۔ شرعی پنچایت نے فریقین کو طلب کرکے ان کے بیانات لئے جس کے بعد محسوس ہوا کہ فریقین میں کوئی بڑا تنازعہ نہیں ہے۔ معمولی باتوں سے بات بڑھ گئی ہے۔ فریقین نے مزید مفاہمت اور آپسی محبت کو پروان چڑھانے کیلئے شرعی پنچایت نے انہیں کچھ ہدایات دے کر رخصت کیا اگلے اجلاس میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ اس اجلاس میں مفتی رفیق ذاکر قاسمی صدر شرعی پنچایت کے علاوہ مفتی عبدالماجد مصعب قاسمی، مفتی سید عبدالرافع قاسمی، مولانا عبدالقیوم شاکر قاسمی کے علاوہ محمد قاسم ایڈوکیٹ نے شریک ہوکر مقدمات کی سماعت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button