مبارکباد

وزیر اعظم نے ستیش کمار شیو لنگم کو مردوں کے 77 کلو گرام ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی

نئی دہلی۔07  اپریل          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویٹ لفٹر ستیش کمار شیو لنگم کو دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا "ہندوستان  کے ویٹ لفٹرز میڈل کے فہرست میں ہمارے مقام کو بھی اوپر اٹھا رہے ہیں۔ ستیش کمار شیو لنگم نے 77 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیت کر قابل ستائش کام کیا ہے۔ مسلسل 2 دولت مشترکہ کھیلوں میں – گلاسگو 2014 اور گولڈ کوسٹ 2018 – میں لگاتار طلائی تمغے جیت کر وہ تاریخ میں درج ہو چکے ہیں۔’’

متعلقہ خبریں

Back to top button