کنسٹرکشن لیبرس کو تلنگانہ حکومت کا مئی ڈے کا تحفہ

تلنگانہ کے وزیر لیبر وداخلہ این نرسمھاریڈی نے کنسٹرکشن لیبرس کے بیمہ رقم میں اضافہ کا اعلان کیا ہء 

حیدراباد کے رویندرابھارتی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے منظم کئے گئے مئی ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیرلیبر نے کہا کہ کنسٹرکشن لیبر کو حادثہ میں موت پر دئے جانے والے بیمہ کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کردیا گیا.اسی طرح حادثہ میں مکمل طور پر معذور ہوجانے والے لیبر کو 3 لاکھ کے بجاے 4 لاکھ روپیے بیمہ کی رقم ادا کی جاے گی.آج سے ہی اس پر عمل آواری ہوگی.

انھوں نے کہا کہ اضلاع میں اجلاس منعقد کرتے ہوے کنسٹرکشن لیبرس کو بورڈ کی رکنیت حاصل کرنے کا پروگرام شروع کیا جاے گا.

نرسمھاریڈی نے کہا کہ لیبرس کے حقوق کے تحفظ کی حکومت پابند عہد ہے ریاست میں بند ہونے والے کاغذ نگر پیپر مل اور ورنگل کی رینس فیکٹری کو کھولنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اس تقریب میں قانون ساز کونسل کے چیرمین سوامی گوڈ دوسرے موجودتھے