جنرل نیوز

ڈاکٹر عتیق بیگم اسسٹنٹ پروفیسر آف اکنامکس کی تحریر کردہ کتاب”تلنگانہ میں علاقہ واری عدم توازن”کا رسم اجراء

عادل آباد۔(اردو لیکس)ڈاکٹر عتیق بیگم اسسٹنٹ پروفیسر آف اکنامکس کی جانب سے ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق پروفیسر ایس۔ اندراکانت کی زیر نگرانی میں تحریر کردہ کتاب "تلنگانہ میں بین علاقائی تفاوت”کی 11 فروری 2023 کو سماجی ترقی (CSD) حیدرآباد میں منعقد تلنگانہ اکنامک ایسوسی ایشن کی 7ویں کانفرنس میں رسم اجراء انجام دی گئی۔اس موقع پرڈاکٹر عتیق بیگم اسسٹنٹ پروفیسر آف اکنامکس نے بتایا کہ یہ کتاب حکومت کے لیے اضلاع کے درمیان تفاوت کو جاننے کے لیے بہت مفید ہے اور تمام اضلاع کی متوازن ترقی کے لیے فیصلہ سازی میں بھی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کتاب طلباء کے لیے تمام مسابقتی امتحانات کے لیے بھی مفید ہے۔ڈاکٹر عتیق بیگم اسسٹنٹ پروفیسر آف اکنامکس عادل آباد کے مشہور تعلیمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ا‌ن کے والد ریٹایرڈ صدر مدرس ہیں اور محترمہ ڈاکٹر اعظم علی خان کی زوجہ ہیں۔اس موقع پر رشتے داروں اور انکے عملہ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button