وزیراعظم مودی نے مفت گیاس کنکشن اسکیم کا کیا افتتاح

وزیراعظم نریندر مودی نے مئی ڈے کے موقع پر اپنے حلقہ انتخاب وارانسی میں مفت پکوان گیس کی سربراہی کی اسکیم کا آغاز کیا.پرائم منسٹر اجوالہ یوجنا کے نام سے یہ اسکیم شروع کی گئی ہے 

مودی نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت غریبوں میں 5 کروڑ پکوان گیس کنکشن مفت سربراہ کئے جائیں گے.پہلے سال 1.5 کروڑ کے گیاس کنکشن خواتین کے نام دئے جائیں گے.تین سال کے اندر 5 کروڑ کنکشن دینے کا نشانہ ہے وزیراعظم نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ ان کے 60 سالہ دور میں صرف 12 کروڑ کنکشن دئے گئے.کانگریس صرف مزدوروں کو ووٹ بینک کہ طرح استعمال کیا.بی جے پی حکومت مزدوروں کی بہبود کا کام کررہی ہے بونس کی رقم اور اجرتوں میں اضافہ کیا گیا.