دلہن نے لکھا امتحان

بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی کے دن دلہن نے امتحان لکھا۔ سیکار ضلع سے تعلق رکھنے والی ڈگری کی طالبہ سنیتا چودھری کی 28 اپریل کو شادی تھی۔ اسی دن ڈگری سال آخر کا پرچہ تھا۔ اس نے یہ بات اپنے ہونے والے شوہر کو بتائی اور شوہر نے اپنی ہونے والی دلہن کو امتحان لکھنے کی اجازت دے دی۔

دلہن پھیرے لیتے ہی منڈپ سے سیدھے امتحان دینے پہنچی اور اس نے امتحان لکھا۔ تعلیم کے معاملہ میں اس لڑکی کی دلچسپی پر تمام نے اس کی ستائش کی۔