این آر آئی

ڈاکٹر شہاب افسر کے مجموعے“دل ناداں” کی رسم اجراء

ریاض ۔ کے این واصف

معروف افسانہ نگار و ماہر تعلیم ڈاکٹر شہاب افسر کے دوسرے مجموعہ “دل ناداں” کی رسم اجراء بدست محترمہ حناندیم انصاری اتوار، دوپہر ۱۹ نومبر ۲۰۲۳ کو عمل میں آئے گی۔

 

تقریب کی صدارت نور الحسنین فرمائیں گے۔ آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم (شکاگو) ڈاکٹر عابد معز اور محمود شاہد بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرین گے۔ مبصرین مین ابوبکر رہبر، ڈاکٹر اسود گوہر اور ڈاکٹر غزالہ پروین ہونگے۔

 

عالمگیر ھال، اورنگ آباد مین منعقد اس تقریب کی نظامت احمد اورنگ آبادی کرین گے اور ڈاکٹر سلیم محی الدین ہدیہ تشکر پیش کرین گے۔ الداعیان محمد وصیل، سہیل قادری اور خواجہ کوثر حیات نے احباب ذوق سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button