داماد کے ہاتھ اٹھانے پرسسرکی خودکشی

حیدرآباد میں داماد کے ہاتھ اٹھانے پر بے عزتی محسوس کرتے ہوئے سسر نے خودکشی کرلی۔ میڈی پلی پولیس نے بتایا 45 سالہ وینکٹیش ساکن بوڑاوپل نے چار سال پہلے اپنی بیٹی رادھیکا کی شادی راجیش سے کی تھی۔ شوہر بیوی میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ 24 اپریل کو بھی ان میں جھگڑا ہوا جس کے بعد وینکٹیش اپنی بیٹی کے سسرال پہنچا جہاں اس کے داماد اور دوسرے رشتہ داروں نے اس پر ہاتھ اٹھایا۔ گھر واپس ہونے کے بعد وینکٹیش نے زہر پی لیا تھا اسے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ میڈی پلی پولیس نے کیس درج کرلیا۔