عراق میں بم دھماکے 33 ہلاک درجنوں زخمی

عراق میں اتوار کے دن کئے گئےدو بم دھماکوں میں کم ازکم 33 افراد ہلاک او 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکہ شہر سمونا کے پاس ایک سرکاری دفتر کے قریب ہوا۔ جبکہ دوسرا دھماکہ اس سے کچھ ہی دوری پر ایک بس اسٹاپ پر کیا گیا۔ ان دونوں دھماکوں میں 33 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا اسپتال میں بھرتی کروادیا گیاہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔ اس حملہ کی داعش نے ذمہ داری قبول کرلی۔