نیشنل

کرناٹک اسمبلی میں ویر ساورکر کی تصویر _ کانگریس ارکان اسمبلی کا شدید احتجاج

بنگلورو _ کرناٹک میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی اسمبلی میں ہندوتوا کے نظریہ ساز ویر ساورکر کی تصویر کی نقاب کشائی کی۔ جس پر کرناٹک کانگریس ارکان اسمبلی  سخت احتجاج کررہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سدارامیا سمیت کانگریس کے سبھی ایم ایل اے بی جے پی حکومت کے رویے پر برہمی ظاہر  کی اور ساورکر کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا

اس کے علاوہ، انہوں نے اسپیکر کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں والمیکی، بساونا، کناکادسا، بی آر امبیڈکر اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویریں لگائی جائیں۔ کانگریس لیڈر اس بات سے شدید برہم ہیں کہ بی جے پی نے اسمبلی میں ساورکر کی تصویر لگا کر تنازعہ کھڑا کیا تاکہ اسمبلی میں ان کی بدعنوانی کی بحث سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button