جنرل نیوز

"پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لیے رحمت” کے موضوع پر مضمون نویسی

محبوب نگر:پچھلے مہینے جس طریقے سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر گستاخی کا واقعہ پیش آیا اس کے ردِعمل میں کئی مسلم نوجوانوں نے احتجاج کا مظاہرہ کرکے نبی پاک صلی االلہ علیہ وسلم کی محبت کا ثبوت پیش کیا۔ گستاخِ نبی کے واقعات ہم نے ماضی میں بھی دیکھے ہے اور ان حالات میں مسلمانوں کا رول کیا ہو اس جانب علماء نے رہنمائی بھی کی ہے ۔ جو اہم کام ہمیں کرنا ہے ، وہ یہ ہے کے ہم نبی پاک صلی االلہ علیہ وسلم کی سیرت تمام اِنسانیت تک پہنچائیں ۔

اسی کے پیش نظر ملک گیر سطح پر ایس آئی او آف انڈیا *”نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جانیں”* کے نام سے دعوتی مہم منارہی ہے ۔ *ایس آئی او محبوب نگر سٹی یونٹ پریسیڈنٹ کی اطلاع بموجب 21 اگست 2022 بروز اتوار کو _”پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم: پوری دنیا کے لیے رحمت”_ کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا۔ اس مقابلے میں محبوب نگر بھر سے طلباء نے حصہ لیا۔

 

اس کے انعامات کی تقسیم کا پروگرام اگلے اتوار (28 اگست 2022) کو منعقد کیا جائے گا۔ جیتنے والوں کے لیے انعامات یہ ہیں: پہلی پوزیشن کے لیے 3000/- روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 2000 روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے 1000 روپے اور تمام طلبہ کو سرٹیفکیٹس دیے جائینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button