چندر شیکھر راو کے ہاتھوں پیر کو کالیشورم پراجکٹ کا سنگ بنیاد

تلنگانہ کے چیف منسٹرچندرشیکھر راو اتوار کوکریم نگر ضلع کے تیگلہ گٹہ پلی پہنچ گئے۔ وہ رات وہیں قیام کریں گے اور پیر کی صبح ہیلی کاپٹر سے کالیشورم پہنچیں گے۔  صبح چھ بجکر 45 منٹ پر کے سی آر مندر میں خصوصی پوجا کے بعد کنکا پلی جاکر وہاں پراجکٹ کے پمپ ہاوز کےکاموں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد 9 بج کر 40 منٹ پر کالیشورم واپس ہوتے ہی 9 بج کر 50 منٹ پر میڈی گڈہ پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروگرامس میں حصہ لینے کے بعد کے سی آر حیدرآباد کے لئے روانہ ہوں گے۔