جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک کار ڈرائیور نے 7 کروڑ مالیت کے ہیرے کے زیورات لے کر فرار

Representative  image 

حیدرآباد  _ 18 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک کار ڈرائیور نے   7 کروڑ مالیت کے ہیرے کے زیورات لے کر فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق رادھیکانامی خاتون، مادھاپور کے مائی ہوم بھوجااپارٹمنٹ میں رہتی ہے جو زیورات کا کاروبار کرتی ہے۔ مشہور جیولرز سے ہیروں کے زیورات کی خریداری اور فروخت کا وہ کام کرتی ہے۔ رادھیکا کے اپارٹمنٹ میں رہنے والی انوشا نامی ایک اور خاتون نے رادھیکا کو 50 لاکھ روپے کے ہیرے کے زیورات کا آرڈر دیا۔ انوشا جمعہ کی شام مدھورا نگر میں اپنے رشتہ دار کے گھر پر تھی۔رادھیکا نے اس سے ربط پیدا کیا اور کہا کہ وہ اپنے ڈرائیورسرینواس کے ذریعہ یہ زیورات اس کو بھیج رہی ہے۔

 

کار کا ڈرائیور سرینواس کار سمیت 7 کروڑ روپے کے ہیرے کے زیورات لے کر فرار ہو گیا۔ اس سلسلہ میں ایس آر نگر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔  پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سرینواس کی تلاش میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button