نیشنل

باراتیوں کی بس ندی میں گرپڑی، 21 ہلاک

مدھیہ پردیش 18اپریل 18 (ایجنسیز) ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں بس ندی میں گرگئی جس کی وجہہ سے 21 مسافرین کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ریاست کے ضلع سدی میں پیش آیا۔ آج صبح شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانے والوں کی بس پل سے سون ندی میں گرپڑی اس حادثہ میں 21 افراد ہلاک اورقریب 30 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پانی سے نکال کرعلاج کیلئے ہسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے ارکان خاندان کو فی کس 2 لاکھ روپئے اورزخمیوں کو فی کس 50 ہزارروپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button