تلنگانہ

حیدرآباد میں انسپکٹر پولیس کی ہمدردی۔ زخمی طالبہ لکھ سکی امتحان

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ کی ایک زخمی طالبہ آج انسپکٹرپولیس کی انسانی ہمدردی کی وجہہ سے امتحان لکھ سکی۔

 

تفصیلات کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال اول کی طالبہ بھوانی آج اپنے باپ کے ساتھ امتحان میں شرکت کے لئے موٹر سائیکل پرجارہی تھی کہ سکندرآباد علاقہ میں ان کی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجہ میں طالبہ رزخمی ہوگئی تھی۔

 

وہاں ڈیوٹی پر متعین مہانکالی ٹریفک انسپکٹر اوپاشنکر نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں لڑکی کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا اورعلاج کروانے کے بعد طالبہ کو امتحانی مرکز میں پہنچایا۔ انسپکٹرکی انسانی ہمدردی کی وجہہ سے طالبہ نے امحتان لکھنے میں کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button