ہیلت

’’جسمانی معذور نوجوانوں کو درپیش عالمی آئی ٹی چیلنجز

 

نئیدہلی۔18؍اپریل۔’جسمانی اعتبار سے معذور نوجوانوں کو درپیش عالمی آئی ٹی چیلنجز‘‘ کے عنوان سے ایک چار روزہ اجتماع کا اہتمام 8 سے 11 نومبر 2018 تک دہلی میں کیا جائیگا۔ اس موضوع پر سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے جسمانی معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے کے محکمے اور ری ہیبی لیٹیشن انٹرنیشنل کوریا کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر کل دستخط کیے گئے تھے۔ اس مفاہمت نامے کی رو سے دونوں فریقوں نے اس چار روزہ اجتماع کی کامیابی کیلئے مطلوبہ مالی معاونت ، ڈھانچہ جاتی سہولیات ، افرادی طاقت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے تعاون کرنے پر اظہار اتفاق کیا تھا۔ اس اجتماع میں تقریباً 300 افراد شرکت کریں گے جن میں ایشیا بحرالکاہل خطے کے 24 ملکوں کے 120 جسمانی معذور جوان بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جی آئی ٹی سی اجتماع کا اہتمام ایشیابحرالکاہل کے خطے میں ہر سال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں ان اجتماعات کا اہتمام کوریا، چین، تھائی لینڈ اور ویتنام وغیرہ میں کیا جاچکا ہے۔

 

ہندوستان کوریا سرکار کی صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ اس اجتماع کی مشترکہ میزبانی کریگا ۔ اس اجتماع کے تنظیمی شرکاء میں ری ہیبی لیشن انٹرنیشنل کوریا اور ایل جی گروپ شامل ہیں۔ اس موقع پر آئی ٹی فورم کیلئے ایک سمینار کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں یہ ممالک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جسمانی معذور افراد تک رسائی کو یقینی بنائے جانےسے متعلق اپنے کام اور کامیابیاں پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button