تلنگانہ

شیرخوار بچہ کو قبرستان کے پاس پھینک دیا گیا۔‌حیدرآباد کے پرانے شہر میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔پرانے شہر کے علاقہ چنچل گوڑہ ریلوے اسٹیشن قریب واقع قبرستان کے پاس شیر خوار بچہ کو پھینک دیا گیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ آج دوپہر

 

دو خواتین بذریعہ آٹو شاہ کالونی میں واقع قبرستان کے پاس پہنچیں اور انہوں نے شیرخوار بچہ کو پھینک دیا اور فرار ہوگئیں قبرستان میں جھاڑیوں کے درمیان بچہ کو پھینک دینے کی وجہ سے اس کے جسم پر خراشیں آگئی تھیں مقامی افراد نے بچے کے رونے کی آوازیں سنیں اور اسے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس کو اطلاع دی گئی۔

 

پولیس نے لڑکے کو بہتر علاج کیلئے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ پولیس اس‌سلسلے میں کیس درج کرلیا اور ان خواتین کی تلاش کررہی ہے جنہوں نے یہ حرکت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button