بن لادن کمپنی کے احتجاجی ملازمین نے بسوں کو آگ لگادی

سعودی عرب کی تعمیراتی بن لادن کمپنی  کے احتجاجی ملازمین نے بسوں کو آگ لگادی تخواہیں نہ دینے اور ملازمت سے برطرف کردینے پر احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کی 7 بسوں کو آگ لگادی گئی۔

ذرائع کے مطابق بن لادن کمپنی نے اپنےکئی ملازمین کو نوکری نکال دیا اور انھیں کئی مہینوں سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی تھی۔ ملازمین کافی دنوں سےاحتجاج کررہے تھے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے ان ملازمین نے کمپنی کی بسوں کو آگ لگادی فائر انجنوں کو طلب کرکے آگ بجھائی گئی۔  

سوشیل میڈیا پر جلتی ہوئی بسوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئیں۔سعودی حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دے دی ہے۔